رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ سڈنی کے بھی مختلف علاقوں کو سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ حکام اس سیلاب کو کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے بڑا سیلاب قرار دیتے ہیں۔ سیلابی صورتِ حال کے باعث متعدد اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے جب کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG