آرمینیا کے زیرِ اثر متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ کے تین اضلاع آذربائیجان کے پاس آنے کی خوشی میں جمعرات کو دارالحکومت باکو میں فوجی پریڈ کی گئی اور 'فتح کا جشن' منایا گیا۔ پریڈ میں شریک عوام کی بڑی تعداد نے آذربائیجان کی فوج کی کارکردگی کو داد تحسین دی۔ اس تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی۔
ناگورنو کاراباخ تنازع: آذربائیجان کی 'فتح' کا جشن
5
باکو میں پریڈ کے دوران فوجی طیاروں نے فضا میں مارچ پاسٹ کیا۔ طیاروں نے آذربائیجان کے پرچم کے رنگوں کا دھواں خارج کیا۔
6
فوجی پریڈ میں شریک افراد نے عسکری گاڑیوں پر سوار آذربائیجان کے فوجیوں کا پرجوش استقبال کیا۔
7
ترک صدر رجب طیب ایردوان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے اور انہوں نے فوجی پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
8
روس کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 9 نومبر کو ہونے والا امن معاہدہ چھ ہفتے کی جنگ کے بعد طے پایا۔ اس جنگ میں آذربائیجان کی فوجوں نے مقامی علیحدگی پسندوں کو شکست دی۔