انڈونیشیا کے معروف سیاحتی جزیرے بالی کے ایک آتش فشاں پہاڑ سے مسلسل گہرا دھواں اور راکھ نکل رہی ہے جب کہ اس کے باعث علاقے میں اب تک زلزلے کے 800 سے زائد جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
تصاویر: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ

1
انڈونیشیا کے مشہور جزیرے بالی میں ایک آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیشِ نظر اس کے نزدیک بسنے والے سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے

2
پہاڑ کے نزدیک آباد دیہات کی آبادی کا انخلا گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جس میں جمعے کے بعد سے اضافہ ہوگیا ہے

3
انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے نے بتایا ہے بالی کے شمال مشرق میں واقع اگونگ نامی پہاڑ کے نزدیکی علاقوں سے جمعرات کی صبح تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کا انخلا ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے

4
آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان کے مطابق اس بار بھی آتش فشاں کے پھٹنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں لیکن ماہرین حتمی طور پر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ یہ کب پھٹے گا
فیس بک فورم