رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں دیگر مسائل کے علاوہ پانی کی کمی بھی بڑا مسئلہ ہے۔ بلوچستان کے کئی اضلاع میں اب بھی پانی کے حصول کے لیے قدیمی طریقے 'کاریز' سے پانی حاصل کیا جاتا ہے۔
'کاریز' بلوچستان میں پانی کے حصول کا قدیم طریقہ

1
آواران صوبے کا سب سے پسماندہ ضلع ہے جہاں آج بھی پانی کے حصول کا صدیوں پرانا نظام 'کاریز' فعال ہے۔

2
'کاریز' دور سے پہلی نظر میں ایک گہرا گڑھا معلوم ہوتا ہے لیکن دراصل یہ ایک گہرے کنویں کی مانند ہوتا ہے۔

3
کاریز اس نظام کو کہا جاتا ہے جس میں قدرتی چشمے سے پانی کو سرنگوں کے ذریعے زمین کی سطح پر لا کر اس سے کاشت کاری کی جاتی ہے۔

4
بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں کی گہرائی سے پانی نکال کر استعمال کیا جاتا ہے۔