رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ایک اور بلاگر کو قتل کر دیا گیا


مارچ میں ہلاک ہونے والے بلاگر کے مبینہ قاتل
مارچ میں ہلاک ہونے والے بلاگر کے مبینہ قاتل

تین ماہ سے بھی کم عرصے میں مذہبی انتہا پسندی کے یہ تیسرے ناقد تھے جنہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

بنگلہ دیش میں ایک اور آزاد خیال بلاگر کو نامعلوم افراد نے تلوار کے وار سے ہلاک کر دیا ہے۔

منگل کو شمال مشرقی شہر سلہٹ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے اننت داس کو نشانہ بنایا۔

تین ماہ سے بھی کم عرصے میں مذہبی انتہا پسندی کے یہ تیسرے ناقد تھے جنہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی "اے ایف پی" سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلاگرز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ عمران سرکار بتایا کہ اننت ایک "لا دین تھے اوروہ مکتو مونا کے لیے بلاگز لکھتے تھے۔"

موکتو مونا ایک ویب سائٹ ہے جسے اویجیت روئے چلایا کرتے تھے۔ روئے بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری تھے اور انھیں بھی رواں سال فروری میں ڈھاکا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

رائے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری ایک ہفتہ قبل ہی القاعدہ کی برصغیر شاخ نے قبول کی تھی۔ اس واقعے میں بلاگر کی اہلیہ زخمی ہوگئی تھیں۔

واشق الرحمن نامی ایک اور بلاگر کو مارچ میں ڈھاکا میں ہلاک کیا گیا اور پولیس نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک مدرسے کے دو طلبا کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG