رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے آٹھ افراد ہلاک


پولیس کے مطابق جب آگ بھڑکی تو اس وقت فیکٹری کی گیارویں منزل پر عہدیدار ایک میٹنگ میں مصروف تھے۔

بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ آگ بدھ کی شب رات دیر گئے دارالحکومت ڈھاکا کہ ضلع میر پور میں ’’سویٹر‘‘ بنانے کی ایک فیکٹری میں لگی اور اس وقت وہاں کام کرنے والے بیشتر افراد واپس جا چکے تھے۔

پولیس کے مطابق جب آگ بھڑکی تو اس وقت فیکٹری کی گیارہویں منزل پر عہدیدار ایک میٹنگ میں مصروف تھے۔

بدھ کو بنگلہ دیش میں حکام نے بتایا تھا کہ 24 اپریل کو منہدم ہونے والے ایک عمارت کے واقعہ کے بعد ملک میں 18 گارمنٹ فیکٹری بند کر دی ہیں اور اس کی وجہ ان فیکٹریوں میں ناکافی حفاظتی انتظامات بتائی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں 24 اپریل کو منہدم ہونے والے عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG