رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 150 افراد لاپتا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے جنوب میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم ازکم 150 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع منشی گنج کے قریب دریائے میگھنا میں اس وقت پیش آیا جب کشتی ایک بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔ کشتی پر لگ بھگ 250 افراد سوار تھے۔

کم ازکم 50 افراد ڈوبتی ہوئی کشتی سے تیر کے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جب کہ لاپتا ہو جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

بنگلہ دیش میں اکثروبیشتر کشتیوں کو حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور ہرسال ایسے حادثات میں متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG