رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: گارمنٹ انڈسٹری کے کارکنوں کی اجرتوں میں اضافہ


بنگلہ دیش کی حکومت نے ملبوسات کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی اجرتوں کی کم ازکم سطح میں اضافہ کردیا ہے۔ اس صنعت سے وابستہ افراد کم تنخواہوں اور فیکٹریوں کے ناقص حالات کے خلاف کئی مہینوں سے پرتشدد مظاہرے کررہے تھے۔

منگل کے روز اجرتوں میں 80 فی صد اضافے کا اعلان ، اجرتوں سے متعلق قومی کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اضافے کے بعد ملبوسات کی صنعت میں کام کرنے والے مزدورں کی کم ازکم تنخواہ 25 ڈالر سے بڑھ کر 43 ڈالر ماہانہ ہوجائے گی۔جب کہ کارکن کم ازکم 72 ڈالر ماہانہ تنخواہوں کا مطالبہ کررہے تھے۔

پچھلے سال بنگلہ دیش کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا80 فی صد حصہ ٹیکسٹائل کی مصنوعات پر مبنی تھا ۔ بنگلہ دیش ملبوسات کی کئی معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی برانڈ مصنوعات تیا ر کرتا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے ملک میں ملبوسات تیارکرنے والے اداروں پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کرچکی ہیں کہ ان کے کارکنوں کی اجرتیں نہ صرف بہت کم ہیں بلکہ غیر انسانی بھی ہیں۔



XS
SM
MD
LG