رسائی کے لنکس

logo-print

بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال


بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال

بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حزب اختلاف کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی اپیل پر جمعرات کو ہڑتال کی گئی اور ملک بھر میں اسکول اور کاروباری مراکز بند رہے۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے تاکہ حزب اختلاف کے بڑے پیمانوں پر مظاہروں کو روکا جائے۔ شہر میں آنے اور باہر جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی کم رہی جب کہ ڈھاکہ کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نا ہونے کے برابر تھی۔

ہڑتال کی اپیل دینے والی بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ہڑتال کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش جاتیا پارٹی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG