رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بلاگرز کے قتل میں ملوث دو افراد کو سزائے موت

2013 میں قتل ہونے والے بلاگ مصنف احمد رجب حیدر کے جنازے میں شریک افراد
2013 میں قتل ہونے والے بلاگ مصنف احمد رجب حیدر کے جنازے میں شریک افراد

رواں سال بنگلہ دیش میں چار بلاگ مصنف اور ایک ناشر کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ شدت پسند گروپوں کی جانب سے درجنوں کو کھل عام دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے جمعرات کو ایک بلاگ مصنف کے قتل کے الزام دو افراد کو موت اور چھ کو قید کی سزا سنائی ہے۔

حملہ آوروں نے احمد رجب حیدر کو 2013 میں اس کے گھر کے قریب چھروں سے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش میں طویل عرصہ سے آزاد خیالات رکھنے والے مصنفین کو تشدد اور دھمکیوں کا سامنا ہے جو شدت اختیار کر کے قتل کے واقعات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ڈھاکہ میں ایک فاسٹ ٹریک عدالت کے جج نے دو طالب علموں کو موت کی سزا سنائی جن میں سے ایک کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔

ایک اور شخص کو عمر قید جبکہ دیگر کو تین سے دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

رواں سال بنگلہ دیش میں چار بلاگ مصنف اور ایک ناشر کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ شدت پسند گروپوں کی جانب سے درجنوں کو کھل عام دھمکیاں دی گئی ہیں۔

آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے بلاگ مصنفین پر حملوں کے جواب میں فوری اور سخت رد عمل کا اظہار نہیں کیا جس کے باعث شدت پسند عناصر کو شہ ملی۔

XS
SM
MD
LG