بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں واقع کچی آبادی میں جمعے کو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتش زدگی کے باعث سیکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے جس کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
1جمعے کی شب میر پور ٹاؤن کی کچی آبادی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے جھونپڑیوں اور کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
2
کچی آبادی میں رہائش پذیر بیشتر افراد قریبی فیکٹریوں میں ملازمت کرتے ہیں جو آگ لگنے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے اور عید کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں گئے ہوئے تھے۔
3
مقامی پولیس چیف غلام ربانی کا کہنا ہے کہ اگر عید کی چھٹیاں نہ ہوتیں تو بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔ تاہم متاثرین کو قریبی اسکولوں میں عارضی طور پر منتقل کردیا گیا ہے۔
4
میونسپل افسر شفیع الاعظم کے مطابق متاثرہ افراد کو کھانا، پانی، ٹوائلٹ اور بجلی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جب کہ حکام متاثرین کی مستقل رہائش کا بھی بندوبست کر رہے ہیں۔