رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش:ایک اور سیاسی رہنما کو سزائے موت


دلاور حسین سیدی
دلاور حسین سیدی

جماعت اسلامی کے جس رہنماء کو جمعرات کے روز سزائے موت سنائی گئی، اُنھیں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل عام میں ملوث ٹھہرایا گیا۔

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے ایک خصوصی ٹربیونل نے حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما دلاور حسین سیدی کو 1971ء میں ’بنگلہ دیش کی جنگ آزادی‘ کے دوران لوگوں کو قتل کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔

دلاور حسین جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما ہیں اور ان کی پارٹی نے ٹربیونل کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

جماعت اسلامی کے جس رہنماء کو جمعرات کے روز سزائے موت سنائی گئی، اُنھیں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل عام میں ملوث ٹھہرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ٹربیونل کے خلاف اور دلاور حسین کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا۔

بنگلہ دیش کے جنگی ٹربیونل کی طرف سے اب تک جماعت اسلامی کے تین رہنماؤں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ٹربیونل کے ذریعے حکومت اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG