رسائی کے لنکس

بستر کا رنگ اور کھٹملوں کی پسند کا تعلق


یونین کالج اور فلوریڈا یونیورسٹی سے منسلک محققین کی ٹیم کے اندازے کے مطابق کھٹمل چھپنے اور پنپنے کے لیےمخصوص رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بستر کے کھٹملوں سے پریشان ہیں یا نہیں بھی ہیں تو آپ کو ایک مرتبہ ضرور اپنے بستر کی چادر کے رنگ کو دیکھ لینا چاہیئے کیونکہ ایک نئی تحقیق میں یہ خیال پیش کیا گیا ہے کھٹمل اپنا ٹھکانہ بنانے کے لیے بعض رنگوں کو پسند کرتے ہیں اور کچھ رنگوں کو ناپسند کرتے ہیں۔

کھٹمل چھوٹے حشرات ہیں جو آپ کا خون چوسنے کے لیے آپ سے قریب رہنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ ہمارے بستروں کی سلائیوں اور پلنگ کے شگافوں میں رہتے ہیں۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کھٹمل ہمارے جسم کی حرارت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے پر ہماری طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن یونین کالج اور فلوریڈا یونیورسٹی سے منسلک محققین کی ٹیم کے اندازے کے مطابق کھٹمل چھپنے اور پنپنے کے لیےمخصوص رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

حشرات پر تحقیق پر مبنی جریدہ 'میڈیکل اینٹومولوجی' میں25 اپریل کو شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ پتا لگانے کی کوشش کی ہے کہ کیا بالغ کھٹمل اور ان کے بچے اپنا مسکن بنانے کے لیے کسی مخصوص رنگ کا انتخاب کرتے ہیں ؟

کھٹملوں کے روئیے کے پیٹرن کا مشاہدہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کو اندازا ہوا کہ کھٹملوں کے چھپنے کے لیے گہرے رنگوں کو منتخب کیا خاص طور پر بالغ کھٹملوں کے لیے سیاہ اور لال موافق رنگ تھے اس کے برعکس کھٹمل سبز اور زرد رنگوں میں نہیں چھپے تھے۔

محققین نے اپنی تجربہ گاہ میں کئی تجربوں کے دوران سات رنگوں کے کارڈز کے ساتھ کھٹملوں کو رکھا اس تجربے کے دوران انھوں نے مشاہدہ کیا کہ کھٹملوں نے اپنے چھپنے کے لیے سرخ اور سیاہ رنگ کا انتخاب کیا۔

اعدادوشمار سے پتا چلا کہ 28.5 کھٹملوں نے محفوظ پناہ گاہ کے لیے لال رنگ منتخب کیا جبکہ 23.4 فیصد کھٹمل سیاہ رنگ کے کارڈز میں اپنا مسکن بنانا پسند کیا ۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مادہ کھٹمل اپنا مسکن جامنی اور بنفشی رنگوں میں منتخب کیا اور 14.4 فیصد مادہ کھٹملوں نے جامنی رنگ اور 11.5 فیصد کھٹملوں نے چھپنے کے لیے بنفشی رنگ کا انتخاب کیا۔

علاوہ ازیں مادہ کھٹملوں کے مقابلے میں نر کھٹملوں میں مسکن کے لیے سیاہ اور لال رنگ کی ترجیح زیادہ مضبوط تھی۔

اسی طرح کھٹملوں نے اورنج رنگ کے لیے بھی مضبوط ترجیح ظاہر کی، خاص طور پر کھٹمل اورنج بستروں میں اس وقت چھپتے ہیں جب وہ بھوکے نہیں ہوتے ہیں۔

کھٹملوں کےنا پسندیدہ راستوں اور پناہ گاہیں ہلکے رنگوں کی ہیں کیونکہ زرد اور سبز رنگ چمکدار ہیں اور ان کے خیال میں محفوظ پناہ گاہ نہیں بن سکتے ہیں اسی کھٹمل زرد اور سبز رنگوں میں نہیں چھپتے ہیں۔

نتائج سے یہ بھی پتا چلا کہ کھٹملوں میں پسندیدہ رنگوں کی ترجیحات بالغ ہونے پرتبدیل ہو سکتی ہے۔

مصنفین نے اپنے ایک بیان میں لکھا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ کھٹمل کسی بھی جگہ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان تجربات سے یہ نشاندہی ہوئی کہ وہ ایسے ہی کسی جگہ کو اپنا مسکن نہں بنا لیتے ہیں بلکہ وہ اپنے لیے پناہ گاہ کا انتخاب رنگ کی بنیاد پر کرتے ہیں ۔

یونین کالج میں سائنس اور ریاضی کے شعبے سے منسلک پروفیسر کورین میک نیل جو تحقیق کی مصنف ہیں کہتی ہیں کہ ہم نے سوچا تھا کہ وہ سرخ رنگ کی طرف بھاگیں گے کیونکہ خون کا رنگ لال ہوتا ہے اور وہ اس پر زندہ رہتے ہیں۔

تاہم مطالعے کرنے کے بعد ہم نے یہ جانا کہ انھوں نے لال رنگ اس لیے پسند کیا کیونکہ وہ خود بھی بظاہر سرخی مائل رنگ کے دکھتے ہیں اور وہ ایسے رنگ والی پناہ گاہ کی طرف بھاگے تاکہ بستر کے دوسرے کھٹملوں کے جمگھٹے کے ساتھ رہ سکیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ لال اور سیاہ رنگ کھٹملوں کی غالب اکثریت کے پسندیدہ رنگ ہیں لیکن ان میں نقل و حرکت کی ترجیحات مختلف بھی ہو سکتی ہے جس میں ان کیڑوں کی جنس، عمر اور اس بات کا تعلق بھی ہے کہ وہ تنہا ہیں یا گروپ میں ہیں لیکن اس کے باوجود لال رنگ کا بستر ان کے لیے ایک آئیڈیل پناہ گاہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے کمرے کی تزئین آرائش کے لیے ہلکے رنگوں کی چادریں خریدنے کا ارادہ کر لیا ہے تو محققین کی ایک بات اور بھی آپ کو یاد رکھنی ہو گی کہ کھٹمل تاریک جگہوں پر چھپتے ضرور ہیں لیکن آ پ کا خون چوسنے کے لیے وہ رنگوں کا انتخاب نہیں کرتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی کہا کہ ''مجھے نہیں لگتا کہ میں لوگوں سے کبھی یہ کہوں گا کہ وہ سرخ سوٹ کیس یا سرخ چادر خریدنا بند کر دیں لیکن تحقیق ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اس لیے اس امکان کو خارج بھی نہیں کیا جاسکتا ہے''۔

محققین نے واضح کیا کہ ان کا مطالعہ کھٹملوں کی روک تھام کے لیے نہیں تھا لیکن ان کے اعداد و شمار کو خون چوسنے والے بستر کے کیڑوں کو ٹریپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ کھٹملوں کے ٹریپ عام طور پر سفید رنگوں میں ہوتے ہیں اس لیے ممکن ہے کہ سیاہ اور لال رنگوں کے ٹریپ زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوں۔

XS
SM
MD
LG