بیلجیئم میں ہونے والے برسلز چاکلیٹ فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر سے چاکلیٹ کے شوقین اور اس کاروبار سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں وہیں چاکلیٹ کے نمائش کا ایک دلچسپ انداز بھی دیکھنے میں آیا۔ چاکلیٹ سے بنے ملبوسات کی ایک خاص نمائش میں شائقین کی دلچسپی قابل دید تھی۔
چاکلیٹ سے بنے ملبوسات
5
چاکلیٹ تیار کرنیوالی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی ہیں
6
ان لباسوں پر ماہر کاری گروں کی مہارت دیدنی ہے۔
7
ان چاکلیٹی ملبوسات کی تیاری کے لیے ماہر شیفز اور ڈئیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئیں
8
مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین لباس زیب تن کیے ماڈل جلوہ دکھا رہی ہے