امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو قوم سے خطاب کے دوران افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھی، جسے بہت عرصہ پہلے ہی بند ہو جانا چاہیے تھا۔ صدر بائیڈن کے خطاب کو دنیا بھر کے مختلف ٹی وی چینلز نے براہِ راست نشر کیا جسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔
افغانستان سے فوجی انخلا؛ بائیڈن کا قوم سے خطاب

1
افغان جنگ میں خدمات انجام دینے والے فوجی افسر کے اہلِ خانہ صدر بائیڈن کا خطاب سن رہے ہیں۔

2
صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں جس طرح ہم جمہوریت لانا چاہتے تھے ایسا وہاں صدیوں میں نہیں ہوا۔ آج کے بعد امریکہ دوسرے ممالک میں فوج بھیج کر قوم سازی نہیں کرے گا۔

3
امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے نشریاتی اداروں نے صدر بائیڈن کے خطاب کو براہِ راست نشر کیا۔

4
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا سے متعلق امریکہ میں متضاد رائے پائی جاتی ہے۔ کئی افراد افواج کے انخلا کے حق میں ہیں جب کہ بعض اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔