امریکہ کی ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے جمعرات کو الگ الگ ٹی وی چینلز کے ذریعے ووٹرز سے خطاب کیا۔ دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزامات بھی عائد کیے۔
صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کی ووٹرز سے گفتگو
5
صدر ٹرمپ سے ٹیکس کی ادائیگی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ 'نیویارک ٹائمز' کے پیش کردہ اعداد و شمار درست نہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیثیت صدر اپنے پہلے سال صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا تھا۔
6
ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے حامی صدر ٹرمپ کی میامی آمد سے قبل پریز آرٹ میوزیم کے باہر جمع ہو گئے تھے جہاں انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
7
جوبائیڈن کے حامیوں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی پریز آرٹ میوزیم کے باہر جمع تھے۔ انہوں صدر ٹرمپ کے حق میں نعرے لگائے۔