امریکہ کی ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے جمعرات کو الگ الگ ٹی وی چینلز کے ذریعے ووٹرز سے خطاب کیا۔ دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزامات بھی عائد کیے۔
صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کی ووٹرز سے گفتگو

1
صدر ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے براہ راست 'این بی سی نیوز ٹاؤن ہالز فورم' میں شرکت کی اور تقریباً ایک گھنٹے تک فلوریڈا کے ووٹرز سے خطاب کیا۔

2
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے نیشنل کانسٹی ٹیوشن سینڑ فلاڈیلفیا سے ٹاؤن ہالز فورم میں شرکت کی۔

3
صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کی انتخابی مصروفیات کو ٹی وی چینلز نے براہِ راست نشر کیا۔ جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ پر کووڈ-19 کی سنگینی چھپانے کا الزام عائد کیا۔

4
کرونا وائرس سے متعلق تنقید پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے عوام کی صحت سے متعلق تشویش ہے میں وبا کی وجہ سے تہہ خانے میں نہیں چھپ سکتا۔ صدر نے خطاب کے دوران ٹیشو پیپر سے اپنی ناک صاف کی۔ صدر ٹرمپ حالیہ ہفتوں کے دوران ہی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔