رسائی کے لنکس

چین: برڈ فلو کی وجہ سے 6.5 ارب ڈالر کا نقصان


برڈ فلو کے نئے وائرس H7N9 کی چین میں اب تک ایک سو تیس افراد میں تصدیق کی جا چکی ہے۔ چینی عہدیداروں کے مطابق اس وائرس سے اب تک چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سائنسدان اور معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ چین میں حال ہی میں برڈ فلو کے ایک نئے وائرس H7N9 کی وباء پھوٹنے سے چین کی پولٹری صنعت کو مجموعی طور پر 6.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یہ اعدادو شمار چین کی وزارت ِ زراعت کی جانب سے منگل کے روز جینیوا میں ہونے والے ’ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ میں پیش کیے گئے۔

’ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ میں اقوام ِ متحدہ کے ماہرین نے دنیا بھر میں صحت ِ عامہ سے متعلق اداروں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد اس وائرس کی علامات پر نظر رکھیں۔ برڈ فلو کے نئے وائرس H7N9 کی چین میں اب تک ایک سو تیس افراد میں تصدیق کی جا چکی ہے۔ چینی عہدیداروں کے مطابق اس وائرس سے اب تک چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ ِ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کیجی فاکودہ نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ چین میں پھیلنے والے برڈ فلو وائرس کو روک تو ضرور لیا گیا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس وائرس پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک برڈ فلو کے اس نئے وائرس کے انسان سے انسان میں پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
XS
SM
MD
LG