رسائی کے لنکس

بھارت نے بلیک بیری سروس کو بند کرنے کی دھمکی دیدی


بھارتی حکام نے بلیک بیری بنانے والی کمپنی سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی موبائل آلات پر ای میل اور فوری میسیجنگ تک رسائی نہیں دیگی تو اس سروس کو بھارت میں بند کردیا جائیگا۔

بلیک بیری کو بھارت میں بند کرنے پر غور کرنے کے لیے بلائے جانے والے اجلاس کو کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ اعلان سامنے آیا۔ اس میٹنگ میں ریاستی ٹیلی کام کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر بلیک بیری بنانے والی کپمنی ریسرچ ان موشن نے بھارتی حکومت کی سلامتی سے متعلق تشویش پر اگر توجہ نہیں دی تو بھارت میں اسے بند کردیا جائیگا۔ اس کمپنی کو اگست 31 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

حکومت نے ٹیلی کام کمپنوں کےساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ اگر سکیورٹی کے بارے میں اُس کی تشویش کا تدارک نہیں کیا جاتا تو اِی میل اور فوری مسنجر سروسز کو عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز پر عمل کیا جاسکتا ہے، ۔

بھارت کو یہ فکر لاحق ہے کہ اسکےکے لیےیہ بات تقریباً ناممکن ہے کہ وہ بلیک بیری پر بھیجے گئے اِنکرپٹڈ پیغامات پر نظر رکھ سکتا ہو۔ بلیک بیر ی سروس کے اس فیچرکو شدت پسنداپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

‘رسرچ اِن موشن’ وہ کنیڈین کمپنی ہے جو بلیک بیری تیار کرتی ہے۔ کمپنی نے نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ میٹنگ رسرچ اِن موشن کی طرف سے ہونے والے معاہدے کے ایک دِن بعد ہوئی جِس کے تحت کمپنی نے سعودی عرب کو فوری پیغامات پر نظر رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

بلیک بیری کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی ممکنہ بندش کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بھارت میں ممکنہ بندش سے ٹیلی فون یا ٹیکسٹ مسیجنگ سروسز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

XS
SM
MD
LG