رسائی کے لنکس

افغان شہری کے قتل میں ملوث 'بلیک واٹر' کے اہلکار کو 30 ماہ قید


افغان شہری کے قتل میں ملوث 'بلیک واٹر' کے اہلکار کو 30 ماہ قید
افغان شہری کے قتل میں ملوث 'بلیک واٹر' کے اہلکار کو 30 ماہ قید

امریکہ کے ایک وفاقی جج نے مئی 2009ء میں ایک غیر مسلح افغان شہری کے قتل میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوجانے پر 'بلیک واٹر' کے ایک سابق اہلکار کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اہلکار کو 2 سال کے لیے حکام کی زیرنگرانی بھی رکھا جائے گا۔

استغاثہ کے مطابق جسٹن کینن نامی اہلکار نے رات کے اوقات میں اپنے قافلے کو پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد جائے واقعہ سے پیچھے ہٹنے والی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی تھی۔

فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک مسافر اور سڑک کے کنارے چہل قدمی کرنے والے ایک راہ گیر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کینن اور اس کے ایک اور ساتھی کرسٹوفر ڈراٹلیف پر گاڑی میں سوار شخص کے قتلِ عمد کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی جبکہ دونوں ملزمان کو راہ گیر کے قتل کے الزام سے بری کردیا گیا تھا۔

ملزمان کا موقف تھا کہ ان کی جانب سے کی گئی فائرنگ اپنے دفاع کے لیے تھی۔ رواں ماہ کے آغاز میں ڈراٹلیف کو مذکورہ مقدمہ میں تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG