افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملے میں اُن کے محافظوں سمیت کم سے کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
کابل : افغان نائب صدر کے قافلے پر بم حملہ
5
بم دھماکے سے کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ کچھ مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
6
دھماکے کے مقام کے قریب واقع ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور اس کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
7
افغان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بم حملہ ایک ایسے مقام پر کیا گیا جہاں اطراف میں جہاں گیس کے سلنڈروں کی دکانیں ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
8
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے عزیز و اقارب کو تلاش کرتے رہے۔