افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملے میں اُن کے محافظوں سمیت کم سے کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
کابل : افغان نائب صدر کے قافلے پر بم حملہ

1
امراللہ صالح کے ترجمان رضوان مراد کے مطابق افغانستان کے دشمنوں نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر امراللہ صالح کو نشانہ بنایا لیکن وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہے۔ دو افغان شہری حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے پاس کھڑے ہیں۔

2
افغان نائب صدر نے حملے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دھماکہ زوردار تھا۔ اُن کے چہرے اور جسم پر زخم آئے ہیں۔ تاہم وہ اُن اور ان کا بیٹا اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

3
طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس میں ان کا کوئی رکن ملوث نہیں ہے۔

4
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔