۔
بوئنگ کے غیر فعال 737 میکس طیاروں کی اپ گریڈیشن
انڈونیشیا اور ایتھوپیا کی ایئر لائن کے زیر استعمال بوئنگ 737 میکس طیارے یکے بعد دیگرے گرنے کے بعد تمام طیارے غیر فعال کر دیے گئے تھے۔ تکنیکی طور پر دونوں طیارے گرنے میں مماثلت پائی گئی تھی۔ بوئنگ طیاروں کے سافٹ ویئر میں تبدیلی کی جارہی ہے تاکہ طیاروں کو دوبارہ اڑان کے قابل بنایا جا سکے۔

1
طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے تیار کردہ 737 میکس کے دو طیارے گرنے کے بعد اس ماڈل کے تمام طیارے مارچ 2019 کے بعد غیر فعال کر دیے گئے تھے۔

2
انڈونیشیا کی ' لائن ایئر' کا بوئنگ 737 میکس طیارہ اپنی اڑان کے 12 منٹ بعد ہی جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 181 مسافروں کے ساتھ عملے کے 8 ارکان بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

3
ایتھوپیا کی ایئر لائن کا بوئنگ 737 میکس طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

4
تحقیقات کے مطابق دونوں طیاروں کے گرنے کے واقعات میں مماثلت دیکھی گئی تھی۔ جس میں طیارے کے 'پچ اینگل' کو کنٹرول کرنے والے سسٹم میں خرابی محسوس کی گئی تھی۔