رسائی کے لنکس

بالی ووڈ پر ”خان ہیروز “ کی اجارہ داری


Men investigate the remains of a burnt vehicle after a suicide attack in Ghazni Province, Afghanistan, August 29, 2013.
Men investigate the remains of a burnt vehicle after a suicide attack in Ghazni Province, Afghanistan, August 29, 2013.

ہر ہٹ فلم کے پیچھے خان ہی خان ہیں۔ یہ خان ہیروز ہی ہیں جن کے آگے کسی اورکا چراغ کم ہی جل پاتا ہے

بالی ووڈ پر”خان ہیروز‘ ‘کی اجارہ داری‘ ہے، یہ ہم نہیں کہتے ، زمانہ کہتا ہے۔ شاہ رخ خان۔۔ عامر خان ۔۔ سلمان خان ۔۔۔، سیف علی خان ، سہیل خان، ارباز خان اورعمران خان ۔۔ ہوسکتا ہے ہم کسی اور خان کو بھول گئے ہوں ۔۔ لیکن غور تو کیجئے۔۔ ہر ہٹ فلم کے پیچھے خان ہی خان ہیں۔ یہ خان ہیروز ہی ہیں جن کے آگے کسی اورکا چراغ کم ہی جل پاتا ہے۔

خان ہیروزکا جادو باکس آفس پر سر چڑھ کر بولتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہرنئی فلم کے وقت ہر فلمسازکی خواہش ہوتی ہے کہ کم از کم کوئی ایک ’خان‘ تو ان کے ” ہتھے“چڑھ ہی جائے۔ پے در پے ہٹ فلم دینے والے بالی وڈ کے کماوٴ پوتوں کی فہرست میں خانوں کا نام سب سے اوپر جگمگاتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر خان ہیروز ہی کیوں؟تو اس سوال کا جواب جاننے کے لئے آپ کو درج ذیل تفصیلات جاننا پڑیں گی جو بھارت کے ایک بڑے روزنامے ”ہندوستان ٹائمز“ میں گزشتہ ہفتے شائع ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان 19سال سے فلموں میں ہیں اور اب تک ” بازیگر“،” دل والے دلہنیا لے جائیں گے“،” دل تو پاگل ہے“،” کچھ کچھ ہوتا ہے“،”کل ہو نہ ہو“،” اوم شانتی اوم“،” مائی نیم از خان“ اور ”ڈان“ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

صرف پانچ فلموں کا باکس آفس پر کلیکشن دیکھیں تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ مثلاً فلم ” ڈان“ نے کمائے ایک ارب دس کروڑ اسی لاکھ روپے جبکہ ”را۔ون “ نے کمائے ایک ارب سات کروڑ دس لاکھ روپے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان کی صرف پانچ فلموں” ڈان“، ”رب نے بنادی جوڑی“ ، ”بلو“ ، ”مائی نیم از خان“اور ”را۔ون“نے مجموعی طور پر چار ارب تیرہ کروڑ اور اکیاسی لاکھ روپے کمائے۔

شاہ رخ کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ہے بیس سے پچیس کروڑ روپے جبکہ ان کی ایک دن کی کمائی ہے دو سے تین کروڑ روپے۔


عامر خان
عامر خان کو انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے چوبیس سال ہوگئے ہیں جبکہ ”رنگیلا“،”لگان“،”رنگ دے بسنتی“،” گجنی“ اور”تھری ایڈیٹس“ ان کی ریکارڈ ٹوڑ بزنس کرنے والی فلمیں ہیں جبکہ ان کی پانچ فلموں ”فنا“،”تارے زمین پر“، ”گجنی“، ”تھری ایڈیٹس“ اور”دھوبی گھاٹ“نے مجموعی طور پر 4 ارب 45کروڑ چودہ لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔

عامر ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ چالیس کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ ان کا فلم کے منافع میں حصہ الگ ہوتا ہے۔ ان کی ایک دن کی کمائی ہے چار کروڑ روپے۔

سلمان خان
سلمان کو بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے 23 سال گزر چکے ہیں۔ ان کی سپر ہٹ ہیں ۔”میں نے پیار کیا“،”ہم آپ کے ہیں کون“،”ہم دل دے چکے صنم“، ”وانٹیڈ“، ”دبنگ“، ”باڈی گارڈ“ اور ”ریڈی“۔

سلمان خان
سلمان خان

ان کی فلمیں ”لندن ڈریمز“،”ویر“، ”دبنگ“، ”ریڈی“ اور”باڈی گارڈ“نے چار ارب اسی کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کی ایک دن کی اوسطاً آمدنی بنتی ہے پندرہ کروڑ روپے ۔
XS
SM
MD
LG