رسائی کے لنکس

شاہ رخ کی نئی فلم کو مہاراشٹر کے سنیماگھروں میں ریلیز کیا جائے گا: فاکس سٹار اسٹوڈیوز


This March 16, 2004 photo shows an unidentified worker looking after some of the 20,000 preserved ancient Islamic manuscripts which rest in air-conditioned rooms at the Ahmed Baba Institute in Timbuktu, Mali.
This March 16, 2004 photo shows an unidentified worker looking after some of the 20,000 preserved ancient Islamic manuscripts which rest in air-conditioned rooms at the Ahmed Baba Institute in Timbuktu, Mali.

ادھر شاہ رخ اِس وقت برلن فلم فیسٹیول میں مائی نیم از خان کی نمائش کے لیے پہنچے ہیں، ادھرخود اُن کے شہر ممبئی کے لوگ فلم کی ریلیز کے پہلے دن اپنے چہیتے ستارے کی فلم سنیما ہال میں شاید نہ دیکھ پائیں۔

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم مائی نیم از خان جمعہ 12 فروری کو عالمی سطح پرریلیز ہو رہی ہے پرافسوس ناک طوربالی وڈ فلمی صنعت کو منفرد پہچان دینے والے ممبئی شہر میں اِس فلم کی ریلیز پر چھائےغیریقینی کے بادل چھٹنے کانام نہیں لے رہے۔ شاہ رخ کے خلاف احتجاجی مہم چھیڑنے والی ہندو شدت پسند سیاسی پارٹی شیوسینا کی دھمکیوں اور پرتشدد احتجاج کے باوجود جمعرات کی رات فاکس سٹار سٹوڈیوز نے اعلان کیا کہ جمعے کے دن فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم مائی نیم ازخان کو قومی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔


فاکس سٹار اسٹوڈیوز کے مطابق شاہ رخ کی نئی فلم کو مہاراشٹر کے تقریبا تمام سنیماگھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شاہ رخ کے پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت میں دیے گئے بیان سے ناراض شیوسینا فلم مائی نیم از خان کی جمعے کے دن ممبئی میں نمائش روکنے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈے کو آزمائی گی۔


سو کروڑ کے بجٹ سے بنی اِس فلم میں آٹھ سال بعد شاہ رخ اور کاجول کی ہٹ جوڑی ایک ساتھ فلمی پردے پر رومانس کرتی نظر آئے گی۔ فلم تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیز کے پہلےدن اگر ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں شیوسینا فلم کی نمائش روکنے میں کامیاب ہوتی ہے تو مائی نیم از خان کو صرف ایک دن میں باکس آفس پر تقریبا 45 کروڑ روپیے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔


شیوسینا کے شاہ رخ کی فلم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے 21 ہزار پولیس اہلکار ممبئی کے 63 سنیما گھروں میں سنیمابینوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ خود ریاست کے وزیراعلی اشوک چوان اور ممبئی پولیس کمیشنر ڈی سیوانندن نے سنیمامالکان سےاپیل کی ہے کہ وہ شہر کی پولیس فورس پر اعتماد دکھاتے ہوئے شاہ رخ کی فلم کو ریلیز کریں۔


واضح رہے کہ جمعرات کی شام شیوسینا کی دھمکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ممبئی کے مراٹھامندر، گیٹی، فن سنیماز اور ایڈلیبز سنیما گھروں کے مالکان نے تشدد کے خطرات کے پیش نظر شاہ رخ کی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں کرنے کا فیصلہ لے کر فلمساز کرن جوہر اور شاہ رخ دونوں کو زبردست جھٹکا دیا تھا۔ تاہم تازہ موصول اطلاعات کے مطابق سنے میکس، آئیناکس، بگ سنیماز، پی وی آر اور فیم جیسے بڑے ملٹی پلیکس کے علاوہ شہر کے سنگل اسکرین سنیما گھر کے مالکان نے اپنا رخ نرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز پر حتمی فیصلہ جمعے کی صبح کو لیا جائے گا۔


ایک طرف شاہ رخ اِس وقت برلن فلم فیسٹیول میں اپنی نئی فلم مائی نیم از خان کی نمائش کے لیے پہنچے ہوئے ہیں جہاں بین الاقوامی سنیمابین کنگ خان کی نئی فلم سے لطف اندوز ہوں گے ونہی دوسری طرف خود اُن کے رہائشی شہر ممبئی کے لوگ فلم کی ریلیز کے پہلے دن اپنے چہیتے ستارے کی فلم سنیما ہال میں شاید نہ دیکھ پائیں۔


شاہ رخ نے بھی جمعرات کی شام سوشل ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے بلاگ کے ذریعے آخری بار اپنے متنازع آئی پی ایل بیان پر صفائی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بالاصاحب ٹھاکرے اور ان کے بیٹے اودھو ٹھاکرے کو میرا بیان سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔ کوئی نہیں چاہے گا کہ ممبئی کے لوگوں یا اُن کی ملکیت کو نقصان پہنچے، کم سے کم میں تو نہیں۔ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ امن کے مدے کو لےکر بنائی گئی فلم کی ریلیز کو لے کر میرے گھر، میرے شہر اور میرے ملک میں اتنا نفسیاتی تناؤ ہے۔


ممبئی پولیس اب تک اٹھارہ سو شیوسینا کے اراکین کو گرفتار کرچکی ہے۔ اِس کے باوجود تھیئٹر مالکان شاہ رخ کی نئی فلم مائی نیم ازخان کی ریلیز کو لے کرکبھی ہاں کبھی نا کا موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ فلم کی ریلیز میں محض چند گھنٹے کا وقت باقی بچا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ممبئی میں فلم مائی نیم از خان ریلیز ہو بھی جاتی ہے تو کیا شیوسینا کی غنڈہ گردی کے سامنے عام آدمی میں سنیماگھرجاکر فلم دیکھنے کا حوصلہ ہوگا؟

XS
SM
MD
LG