امریکی ریاست کنٹکی میں ’’معروف ترین امریکی مسلمان‘‘ محمد علی کے آبائی شہر لوئیول میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ واشنگٹن کے قریب واقع امریکہ کی ایک بڑی مسجد کے امام محمد ماجد بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’محمد علی سے پہلے امریکہ کے لوگ اسلام کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔‘‘
محمد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

5
عظیم باکسر محمد علی گذشتہ جمعے 74 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

6
محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی (دائیں) اور اہلیہ لونی علی نے بھی جنازے میں شرکت کی۔

7
جنازے کی تقریب جمعے تک جاری رہے گی۔

8
دنیا بھر سے محمد علی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میں باکسنگ کے سابق چیمپئین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔