امریکی ریاست کنٹکی میں ’’معروف ترین امریکی مسلمان‘‘ محمد علی کے آبائی شہر لوئیول میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ واشنگٹن کے قریب واقع امریکہ کی ایک بڑی مسجد کے امام محمد ماجد بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’محمد علی سے پہلے امریکہ کے لوگ اسلام کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔‘‘
محمد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

1
جنازے کی سب سے اہم چیز مسلمانوں کا آنجہانی باکسر کے لیے دعا میں شریک ہونا تھا۔

2
امریکی ریاست کنٹکی میں عظیم باکسر محمد علی کے آبائی شہر لوئیول میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

3
محمد علی کی میت کو کنٹکی کے شہر لوئیول کے فریڈم ہال میں نماز جنازہ کے لیے لایا جا رہا ہے۔

4
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔