رسائی کے لنکس

دماغ کی سرجری سے چار پونڈ وزنی رسولی نکال دی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7 گھنٹوں کی طویل سرجری کر کے ایک شخص کے دماغ سے بہت بڑی رسولي نکال دی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یہ دماغ سے نکالی جانے والی اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی رسولي ہے۔

نیورو سرجن تری مورتی نادکرنی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سرجری 7 گھنٹوں میں مکمل ہوئی اور اس دوران مریض خون کی 11 بوتلیں دینے کی ضرورت پڑی۔

سنت لال پال، جس کے سر کی سرجری کر کے چار پونڈ وزنی رسولی نکالی گئی ہے، ایک دکاندار ہے اور اس کی عمر 31 سال ہے۔

یہ آپریشن ممبئی کے بی وائی ایل نائر اسپتال میں سرجن نادکرنی کی قیادت میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب رسولي کا وزن کیا گیا تو وہ چار پانڈ تھا، جس سے مریض کی بینائی متاثر ہو رہی تھی اور سر میں مسلسل درد رہتا تھا۔

ڈاکٹر نادکرنی نے بتایا کہ اس نوعیت کا آپریشن شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ مریض کی جان بچ گئی ہے ۔ سرجری سے پہلے مریض کی بینائی بہت کم رہ گئی تھی جس میں اب بہتری آنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG