رسائی کے لنکس

برازیل: ورلڈ کپ سے قبل ’فور جی‘ ٹیکنالوجی ممکن نہیں


وائرلیس کے اس نیٹ ورک کی تیاری میں تاخیر نے منتظمین کے تحفظات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جو پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی تیاری میں تاخیر پر آواز بلند کر چکے ہیں۔

برازیل میں 2014ء میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے والوں کو جدید ترین وائرلیس ’فور جی‘ کی سہولت میسر نہیں ہو گی، یہ سہولت امریکہ اور یورپ میں عام ہے۔

ملک کی ٹیلی مواصلات کے ادارے ’ایناٹل‘ کے صدر جاؤ ریزینڈی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ فور جی‘ نظام کھیلوں کے اس بڑے مقابلے کے انعقاد سے قبل تیار نہیں ہو سکے گا۔

تاہم اُن کا کہنا ہے کہ سیاح فور جی ’چپ‘ خرید سکیں گے جو ملک کے موجودہ نظام پر کام کرے گی لیکن اس کی رفتار کچھ سست ہو سکتی ہے۔

وائرلیس کے اس نیٹ ورک کی تیاری میں تاخیر نے منتظمین کے تحفظات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جو پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی تیاری میں تاخیر پر آواز بلند کر چکے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں برازیل نے ملک میں ’فور جی‘ نیٹ ورک کی اجازت کے لیے نیلامی کی تھی اور توقع تھی کہ رواں سال یہ سہولت میسر ہو گی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ کے ایک ترجمان نے کہا کہ وائرلیس نیٹ ورک کے ڈھانچے کی تیاری ورلڈکپ فٹبال کے انعقاد سے قبل اولین ترجیحات میں سے ایک تھی۔
XS
SM
MD
LG