برازیل میں جاری بیسویں فٹبال عالمی کپ میں ارجنٹائن اور ہالینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ارجنٹائن کی ٹیم کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم کو شکست دے کر 24 سال کے بعد اس مرحلے تک رسائی میں کامیاب ہوئی۔ ہالینڈ نے کوسٹا ریکا کو ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ارجنٹائن اور ہالینڈ سیمی فائنل میں
5
نیدرلینڈز کے کوچ نے گول کیپر جیسپر سیلیسن کو واپس بلا لیا اور ان کی جگہ ٹم کرل کو بھیجا جنھوں نے دو پنلٹی ککس روکیں۔
6
ہالینڈ اور کوسٹا ریکا کے مابین میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
7
یہ 24 سال میں پہلا موقع ہے جب ارجنٹائن نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
8
بیلجیئم کی جانب سے متعدد بار ارجنٹائن کے گول پر حملے کیے گئے مگر انہیں ایک بار بھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔