برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے ناک آؤٹ مرحلے میں نیدرلینڈز نے میکسیکو کو دو ایک سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جب کہ ایک دوسرے سنسنی خیز میچ میں کوسٹاریکا نے پنلٹی ککس پر یونان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
’ناک آوٹ‘ مرحلے کے سنسنی خیز میچ

1
برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے میچ کے آخری چند منٹوں میں دو گول کر کے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

2
نیدرلینڈز کو پہلے گول کے چند منٹ بعد پنلٹی کک ملی جس پر دوسرا اور فیصلہ کن گول کر کے انہوں نے میکسیکو کو ناک آؤٹ کر دیا۔

3
نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل میں کوسٹاریکا سے مقابلہ ہو گا۔

4
میچ کے دوسرے ہاف میں میکسیکو کے جیوانی سینٹوس نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔