رسائی کے لنکس

دس سالہ لڑکی برطانوی یونیورسٹی کی کم عمر ترین طالبہ


ریاضی میں خدادا صلاحیتوں کی مالک ایتھر اوکاڈا برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمرترین طالب علموں میں سے ایک ہے۔

دس سالہ ایتھر اوکاڈا کی عمر یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے عام طالب علموں کے مقابلے میں لگ بھگ دس برس کم ہے اور نے کبھی اسکول سے تعلیم حاصل نہیں کی ہے، ریاضی کی جینئس اوکاڈا نے برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں ریاضی کے ڈگری کورس میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

ریاضی میں خدا داد صلاحیتوں کی مالک ایتھر اوکاڈا برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین طالب علموں میں سے ایک بن گئی ہیں۔

اوکاڈا نے چند ہفتوں پہلے فاصلاتی نظام کی تعلیم کی ایک اوپن یونیورسٹی میں ریاضی کے تین سالہ کورس میں پڑھائی شروع کر دی ہے اور اس نے ابھی سے آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے وہ بڑے بڑے خواب دیکھتی ہے اور ارب پتی بننا چاہتی ہے جبکہ مستقبل میں اپنا ذاتی بینک کھولنے کی خواہش رکھتی ہے۔

اوکاڈا کی والدہ اومونوفا نے اخبار میل آن لائن کو بتایا کہ اگرچہ اوکاڈا کی یونیورسٹی کی پڑھائی شروع ہو چکی ہے اور وہ کلاس میں بہت اچھا کر رہی ہے بلکہ ایک حالیہ ٹیسٹ میں اس نے سو فیصد نمبر حاصل کیے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بالکل عام بچیوں جیسی ہے وہ آج بھی وہ اپنی گڑیوں کے ساتھ کھیلتی ہے، لوم بینڈز بناتی ہے اور ڈزنی کی فلم فروزن اسے بہت پسند ہے۔

اوکاڈا نے اسکول کے بجائے گھر میں اپنی والدہ سے اسکول کی تعلیم حاصل کی ہے، اس مقصد کے لیے اس کی والدہ نے تین بیڈ روم کے گھر کے بیٹھک خانے کو عارضی طور پر کلاس میں تبدیل کر دیا تھا۔

اومونو فانت نے بتایا کہ جب ایتھر4 سال کی تھی اس وقت پہلی بار اسے میں نے انگریزی کے حروف تہجی اور ریاضی میں جمع تفریق کرنا سکھائی تھی لیکن مجھے محسوس ہوا کہ وہ اشکال کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے سیکھتی ہے لہذا بعد میں الجبرا بھی شروع کرائی اور اسے یہ جمع تفریق سے زیادہ پسند کرنے لگی۔

6 برس کی عمر میں اوکاڈا نےجی سی ایس ای (میٹرک) کے ریاضی کے پرچہ سی گریڈ سے پاس کیا اور گزشتہ برس' اے لیول' کا ریاضی کا پرچہ بی گریڈ میں پاس کر لیا ہے لیکن اوکاڈا کےخاندان میں ان کےعلاوہ ریاضی کا ایک اور استاد بھی موجود ہیں یہ اس کا چھوٹا بھائی ہےجو چھ سال کی عمر میں اے لیول امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔

بقول اومونوفا یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کا تجربہ کافی دلچسپ تھا کیونکہ وہ بہت کم عمر ہے لہذا ہمیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اس کے داخلے کے لیے بات کرنی پڑی اور ایک فون انٹرویو، مضمون ٹیسٹ اور ریاضی کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر یونیورسٹی نے ایتھر کو ڈگری کلاس کے مطالعے کے لیے قبول کر لیا۔

اومونوفا کہتی ہیں اس خبر کو سننے کے بعد ایتھر ہواؤں میں اڑنے لگی اور بہت زیادہ خوش ہوئی کیونکہ وہ سات برس کی عمر سے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی اور بلآخر اس کا خواب پورا ہو گیا تھا۔ اور ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ وہ اپنے ریاضی کے شوق کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچپنے کو بھی انجوائے کرے لہذا اوپن یونیورسٹی اس مقصد کے لیے بہترین انتخاب تھی۔

ویسٹ مڈ لینڈز میں والسال کی رہائشی اوکاڈا کے والد پاول نے کہا وہ اپنے بچوں کی کامیابیوں پر بے حد خوش ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کے بچوں نے خاندان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔

برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی کی کم عمر ترین طالبہ روتھ لارنس ہیں جنھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دس سال کی عمر میں داخلہ حاصل کیا اور 13 سال میں ریاضی کی بچلر ڈگری مکمل کر لی تھی اور اب 43 برس کی عمر میں مس روتھ عبرانی یونیورسٹی میں ریاضی کی پروفیسر ہیں ۔

XS
SM
MD
LG