رسائی کے لنکس

logo-print

کیا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پھر سے امید سے ہیں؟


تاہم لائف اینڈ اسٹائل میگزین نے اندرونی شاہی ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ناصرف حاملہ ہیں بلکہ اس سال کے آخر تک ان کے گھر رائل بی بی کی ولادت متوقع ہے۔

کیا برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں ایک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ جیسا کہ کئی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شہزادی کیٹ پھر سے امید سے ہیں۔

34 سالہ شہزادی کیٹ پہلے سے دو بچوں تین سالہ شہزادہ جارج اور چودہ ماہ کی شہزادی شارلیٹ کی والدہ ہیں۔

تاہم لائف اینڈ اسٹائل میگزین نے اندرونی شاہی ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی نا صرف حاملہ ہیں بلکہ اس سال کے آخر تک ان کے گھر 'رائل بے بی' کی ولادت متوقع ہے۔

شہزادی کیٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پہلی جولائی کو ایک سرکاری تقریب کے موقع پر شہزادی کیٹ پہلے کے مقابلے میں تھوڑی صحت مند دکھائی دیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ غیر متوقع طور پرحاملہ ہونے کے بعد پھر سے ماں بننے کی خوشی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی کی طرف سے ان کے خاندان والوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اشتراک کیا گیا ہے اور شاہی خاندان اس خبر سے بہت خوش ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہی جوڑا کو بڑا کنبہ پسند ہے اور چار بچے چاہتے ہیں اور انھیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ ان کے گھر اگلا بچہ لڑکا ہوتا ہے یا لڑکی کیونکہ وہ پہلے سے ایک بیٹے اور بیٹی کے والدین ہیں اس لیے وہ اگلا بچہ صرف صحت مند چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا چاہتا ہے کہ جب جارج بادشاہ بنے تو اسے اپنے بہن بھائیوں کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہو اور وہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ جارج الگ تھلگ ہو کر زندگی گزارے۔

اگرچہ شاہی محل کنزنگٹن پیلس سے اب تک شہزادی کیٹ کے تیسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبر کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن فی الحال افواہوں پر ہی یقین کیا جا رہا ہے۔

ہالی وڈ لائف نے دعویٰ کیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن چار ماہ کی حاملہ ہیں اور انھیں کرسمس بے بی کا انتظار ہے۔

اور اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ملکہ عالیہ کی سالگرہ کے موقع پر شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کی طرف سے انھیں ایک بار پھر سے پڑدادی بننے کی خوشی دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG