رسائی کے لنکس

برما عیسائیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کیتھولک نیوز سروس


برما عیسائیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کیتھولک نیوز سروس
برما عیسائیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کیتھولک نیوز سروس

کیتھولک عیسائیوں کی تبلیغی نیوز سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ برما چین کی سرحد سے ملحقہ اپنے علاقے میں مقیم اکثریتی عیسائی آبادی کی حامل کیچین نسل کے افراد کی نسل کشی کر رہا ہے۔

کیتھولک مشنری نیوز سروس 'فائڈز' نے جمعرات کے روز اپنی ایک رپورٹ میں ایک مقامی عیسائی پادری کے حوالے سے کہا ہے کہ علاقہ میں جاری لڑائی کے باعث اب تک 20 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

مقامی پادری نے اطالوی نیوز سروس کو بتایا کہ علاقے میں موجود پادری اور راہبائیں نقل مکانی کرنے والے کیچین پناہ گزینوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ پادری کے بقول تقریباً تمام متاثرہ افراد عیسائی ہیں جو اس کے بقول برمی افواج کے ظالمانہ تسلط کا نشانہ بن رہے ہیں۔

پادری نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پناہ گزین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور بارشوں کا موسم قریب ہونے کے باعث علاقے میں صورتِ حال کسی بھی وقت انسانی المیہ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG