امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی جنگل کی آگے کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر، حکام نے اسی ہزار سے زائد افراد کو یہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
کیلیفورنیا: جنگل میں لگنے والی آگ سے وسیع رقبہ متاثر

1
اب تک 80 ہزار سے زیادہ افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے۔

2
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی جنگل کی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

3
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے تاہم اس آگ کے بڑھکنے کے بارہ گھنٹوں کے اندر تقریباً چھ ہزار ہیکٹرز کا علاقہ متاثر ہوا۔

4
آگ کے شعلوں اور دھواں کی وجہ سے لاس اینجلس اور لاس ویگاس کے درمیان رابطہ شاہراہ سمیت متعدد سڑکوں کو بند کرنا پڑا۔