پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور جلسے جلوسوں اور عوامی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی انتخابی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں:
تصاویر: انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل
5
لاہور میں راہ گیر حال ہی میں سیاسی نقشے پر ابھرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدواروں کے ایک بینر کے نزدیک سے گزر رہے ہیں جس پر خاتون امیدوار کی تصویر میں ان کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
6
کراچی میں پولنگ ڈے کی ریہرسل کے دوران پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشن آنے والے ووٹرز کی تلاشی لینے کی مشق کر رہے ہیں۔
7
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہفتے کی شب کراچی میں ایک جلوس سے خطاب کر رہے ہیں۔
8
لاہور میں الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار انتخابی مواد کو ترتیب دے رہا ہے جسے لاہور کے مختلف علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔