کینیڈا کے شہر فورٹ مک مرے کے جنگل میں لگنے والی آگ کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے شہر سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
کینیڈا میں جنگل کی آگ سے تباہی

1
کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے تیزی سے پھیلنے کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

2
جنگل میں یہ آگ اتوار کو لگی تھی جس نے بدھ تک 24710 ایکڑ پر محیط جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

3
اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی لپیٹ میں آ کر 1600 عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں۔

4
حکام کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ منگل تک اس آگ پر قابو پا لیا جائے گا لیکن تیز ہوا نے ان ارادوں کو ناکام بنا دیا۔