فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔ 76ویں فلم فیسٹیول کا آغاز 16 مئی سے ہوا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہوں گی۔ کان فلم فیسٹیول کی اوپننگ اداکار جانی ڈیپ کی فلم 'جین ڈی باری' سے ہوئی جب کہ فیسٹیول کی کلوزنگ اینی میٹڈ فلم 'ایلیمینٹل' سے ہو گی۔ کان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ 'پام دور' کے لیے 21 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔
ستاروں کی جھرمٹ میں کان فلم فیسٹیول 2023 کا آغاز
5
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں امریکی ادار مائیکل ڈگلس کو اعزازی 'پام دور' ایوارڈ سے نوازا گیا۔
6
برطانوی اداکارہ ہیلن میرن نے بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔
7
پرستار اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیےبےتاب ہیں۔
8
اداکار ریڈ کارپٹ پر فوٹوگرافرز کے لئے پوز کرتے ہوئے۔