فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔ 76ویں فلم فیسٹیول کا آغاز 16 مئی سے ہوا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہوں گی۔ کان فلم فیسٹیول کی اوپننگ اداکار جانی ڈیپ کی فلم 'جین ڈی باری' سے ہوئی جب کہ فیسٹیول کی کلوزنگ اینی میٹڈ فلم 'ایلیمینٹل' سے ہو گی۔ کان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ 'پام دور' کے لیے 21 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔
ستاروں کی جھرمٹ میں کان فلم فیسٹیول 2023 کا آغاز
1
فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔
2
کان فلم فیسٹیول کی اوپننگ اداکار جانی ڈیپ کی فلم 'جین ڈی باری' سے ہوئی۔
3
چینی اداکارہ فین بنگ بنگ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔
4
76واں کان فلم فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔