رسائی کے لنکس

کراچی: 'سینٹر فار ایکسلینس ان جرنلزم'، صحافیوں کی اہم ضرورت


آئی بی اے کے سربراہ، ڈاکٹر عشرت حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایاکہ "ہمارا مقصد پاکستانی صحافیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ مہیا کرنا ہے''

کراچی: حال ہی میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کراچی میں صحافیوں کے لئے ایک اہم ادارے 'سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنیلزم (سی ای جے)' کا افتتاح کیا ہے۔

انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں قائم ہونے والا صحافیوں کے لئے یہ نیا ادارہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

آئی بی اے کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر عشرت حسین نے وائس آف امریکہ کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ"ہمارا مقصد پاکستانی صحافیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ مہیا کرنا ہے''۔

سی ای جے صحافیوں کی ٹریننگ کا اہم ادارہ ہے، جس میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ امریکہ سے بھی کئی معروف صحافی آکر کراچی میں ٹریننگ دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس ادارے کو 40 لاکھ ڈالر کی معاونت حاصل ہے۔ سی ای جے کراچی، میڈل اسکول آف امریکہ، آئی سی ایف جے اور آئی بی کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔

تفصیل کے لیے ویڈیو پر کلک کیجئیے:

پاکستانی صحافیوں کو تربیت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر عشرت حسین
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:57 0:00

XS
SM
MD
LG