دنیا بھر میں آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے لیکن کرونا کی وبا کی وجہ سے ایسٹر کی خوشیاں گہنا گئی ہیں۔
کرونا وائرس سے ایسٹر کی خوشیوں کو گہن لگ گیا

1
اسرائیل جہاں ایسٹر کا تہوار بڑھ چڑھ کر منایا جاتا ہے وہاں کرونا وائرس کے سبب تمام چرچ بند پڑے ہیں اور اتوار کو ایسٹر کے موقع پر بھی لوگوں کو چرچ کے بند دروازوں پر ہی عبادت کرنا پڑی۔

2
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایسٹر کے موقع پر بھی لوگوں نے چرچ کا رخ نہیں کیا جب کہ ایسٹر پر ہونے والی تقریب کو آن لائن نشر کیا گیا۔

3
جرمنی میں خواتین ایسٹر کے موقع پر روایتی لباس زیب تن کرکے عبادت میں دن گزارتی ہیں۔

4
امریکی شہر نیویارک کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے۔ اس شہر میں لوگوں نے گھروں پر رہ کر ہی خصوصی پکوان کا اہتمام کیا۔