چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک 15 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 600 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریبا ہر شخص نے ماسک پہن لیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
چین: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی قرار

5
چینی حکومت نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ نزلہ، زکام، بخار اور ٹھنڈ کی علامت ظاہر ہونے پر انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سفر کے دوران یا گھر سے نکلتے وقت ماسک استعمال کریں۔

6
ہانگ کانگ میں بھی وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وائرس سے بچانے کے لیے بچوں کا بھی ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

7
'فوکس کون' نامی چینی کمپنی کے بانی ٹیری گو نے ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ سفر احتیاط سے کریں۔ جو افراد ووہان سے واپس آئے ہیں وہ بھی گھر والوں سے الگ تھلگ رہیں۔

8
'ایپل سپلائر' نامی کمپنی نے ووہان میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ماسک تقسیم کرتے ہوئے ان کا وقفے وقفے سے درجہ حرارت جانچنے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے۔