.
ہانگ کانگ کی سرحد کے قریب چین کی فوجی مشقیں
ہانگ کانگ میں کئی مہینوں سے جاری مظاہروں سے نمٹنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے شینزان بے اسپورٹس سینٹر میں ہزاروں چینی فوجی اہلکاروں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد فوجی مشقیں بتایا جارہا ہے مگر تجزیہ کاروں کے مطابق اس پڑاؤ کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا ہے۔

1
ایشیائی مالیاتی مرکز سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شیزان بے اسپورٹس سینٹر کے اطراف چینی فوج کی جانب سے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

2
حکام کی جانب سے ان مشقوں کا مقصد صرف عوامی جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاری بتائی گئی ہے۔

3
ہزاروں کی تعداد میں چینی فوجی اہلکار شیزان اسپورٹس سینٹر کے اندر موجود ہیں۔

4
ان مشقوں میں چینی فوج کے وہ اہلکار بھی شامل ہیں جو مظاہرین، خطرناک جرائم میں ملوث افراد اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔