رسائی کے لنکس

تائیوان کا انٹیلی جنس افسر چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار


تائیوان کا انٹیلی جنس افسر چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
تائیوان کا انٹیلی جنس افسر چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تائیوان نے ایک سینئر انٹیلی جنس افسر کو اپنے ملک میں چین کے لیے بھی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

وزارت دفاع نے منگل کو اس افسر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جس کی شناخت صرف اس کے خاندانی نام Loسے کی گئی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اس شخص نے 2007ء سے چین کو راز فروخت کرکے ایک لاکھ ڈالر کمائے، ان رازوں میں مین لینڈمیں تائیوان کے خفیہ اہلکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

تائیوان کی چائنا نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ Loکئی سالوں سے چین میں مقیم تائیوان کی ایک کاروباری شخصیت کے لیے کام کر رہا تھا جو چین سے معلومات لے کر اسے دیا کرتا تھا۔

چین نے اس کاروباری شخص کو تین سال قبل پکڑا تھا اور اسے ڈبل ایجنٹ بنا دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تب ہی اس شخص نے Loکو چین کے لیے کام کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG