تھائی لینڈ کے حکام نے رواں ہفتے کے اوائل میں ایک جنگل سے تقریباً 200 لوگوں کو دریافت کیا تھا جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق چین کے خود مختار مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے ہے۔ بظاہر ایغور نسل کے ان افراد کے بارے میں تھائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جنوبی صوبہ سونگخلا کے جنگل میں ایک الگ تھلگ کیمپ میں رہ رہے تھے، جو پولیس کو ملے۔
تھائی لینڈ میں مشتبہ ’چینی ایغور‘ افراد کا کیمپ

1
تھائی لینڈ کے حکام نے رواں ہفتے کے اوائل میں ایک جنگل سے تقریباً 200 لوگوں کو دریافت کیا تھا۔

2
ان افراد کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق چین کے خود مختار مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے ہے۔

3
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد جنوبی صوبہ سونگخلا کے جنگل میں ایک الگ تھلگ کیمپ میں رہ رہے تھے اور یہ لوگ پولیس کو ملے تھے۔

4
اس گروپ میں 82 بچے بھی شامل ہیں۔