رسائی کے لنکس

چاکلیٹ صحت کے لیے مفید ہے


چاکلیٹ صحت کے لیے مفید ہے
چاکلیٹ صحت کے لیے مفید ہے

میٹھے کا ذکر چاکلیٹ کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ طبی ماہرین زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کھانے سے اس لیے منع کرتے آئے ہیں کہ اس سے نہ صرف وزن بڑھ سکتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور شوگر جیسی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ لیکن ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں چاکلیٹ کھانا آپ کی صحت کے لیے اچھا ہے۔

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک سائنسی تحقیق سے پتا چلاہے کہ ہے کہ انسانی جسم میں خون پر چاکلیٹ اور اسپرین کا اثر ایک جیسا ہوتا ہے۔ چاکلیٹ اور اسپرین دونوں ہی انسانی خون کو پتلا کرتے ہیں تاکہ وہ شریانوں میں سے آسانی سے گزر سکے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چاکلیٹ کےبہت فائدے ہیں۔کیونکہ چاکلیٹ سے ہمیں flavonoid حاصل ہوتے ہیں۔

یہ مرکب پودوں سے حاصل ہونے والے ایسے صحت بخش اجزاپر مشتمل ہوتا ہے جو پودوں کو مختلف بیماریوں اور کیڑوں سے بچاتے ہیں۔ اور جب ہم ایسی غذا کھاتے ہیں جس میں Flavonoids کی زیادہ مقدار موجود ہو تو یہ صحت بخش اجزاء ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر پروٹین بھی پیدا کرتے ہیں ۔ یہ پروٹین مختلف بیماریوں جیسا کہ کینسر، دل کے عارضے اور انسانی عمر کے ساتھ بڑھتی بیماریوں کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دو ہزار سے زائد افراد پر چاکلیٹ کھانے سے انسانی دل پر ہونے والےاثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تجربے سے ظاہر ہوا کہ چاکلیٹ انسان کا بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
تحقیق میں شامل ٹمی رابرٹس کہتی ہیں کہ flavonoids چاکلیٹ کے علاوہ ایک اور پھل سٹرابری میں بھی پائے جاتےہیں۔

اسٹرابری پر چاکلیٹ لگا کر کھانے سےانسانی صحت بہتر اور قوت ِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ چاکلیٹ ایک عمدہ چیز ہے جسے تحفے تحائف کے تبادلے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG