نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر جمعے کو ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا سلسلہ بدھ کو شروع ہوگیا ہے۔ حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشوں کی شناخت کے بعد ورثا کو حوالگی منگل کی شام شروع کی گئی۔
تصاویر: کرائسٹ چرچ حملے کے مقتولین کی تدفین
5
کرائسٹ چرچ حملے میں زخمی ہونے والا شامی نژاد نوجوان زید مصطفیٰ حملے میں مارے جانے والے اپنے والد خالد مصطفیٰ اور بھائی حمزہ مصطفیٰ کے جنازے میں شریک ہے۔
6
نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مسلمان کرائسٹ چرچ پہنچے ہیں۔ مقامی مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میتوں کو غسل دینے اور تدفین کے لیے تیار کرنے کے لیے بعض مسلمان رضاکار بیرونِ ملک سے بھی آئے ہیں۔
7
تدفین اور جنازے کے موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
8
تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور قبرستان کے اندر اور ارد گرد پولیس کے مسلح اہلکار تعینات تھے جن کی بندوقوں پر پھول لگے ہوئے تھے۔