نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر جمعے کو ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا سلسلہ بدھ کو شروع ہوگیا ہے۔ حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشوں کی شناخت کے بعد ورثا کو حوالگی منگل کی شام شروع کی گئی۔
تصاویر: کرائسٹ چرچ حملے کے مقتولین کی تدفین
9
تدفین کے موقع پر تعینات کئی خواتین پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں نے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سروں پر سیاہ دوپٹے بھی اوڑھ رکھے تھے۔
10
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بدھ کو کرائسٹ چرچ کے 'کشمیر ہائی اسکول' کا دورہ کیا۔ اس اسکول کے دو موجودہ اور ایک سابق طالبِ علم بھی مساجد پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
11
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کا مساجد پر حملے کے بعد سے کرائسٹ چرچ کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ اپنے دورے کے دوران جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ مساجد میں فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آئندہ جمعے کی اذان ملک بھر میں سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
12
وزیرِ اعظم نے جمعے کو مساجد پر فائرنگ کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔