امریکہ میں جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران امریکہ کے مختلف شہروں میں نصب امریکہ دریافت کرنے والے اطالوی مہم جو کرسٹوفر کولمبس کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ کسی مجسمے کا سرقلم کیا گیا ہے تو کہیں پورا مجسمہ ہی گرا کر آگ لگا دی گئی۔
کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کا سر قلم

1
مظاہرین نے مسجمے کو رات کے وقت گرایا۔ گرانے سے قبل مجسمے کا سر الگ کر دیا گیا تھا۔

2
ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال میں بھی کرسٹوفر کولمبس کا ایک مجسمہ نصب تھا جسے لوگوں نے گرا دیا۔ مجسمہ گرائے جانے کی اطلاعات کے ساتھ ہی سیکیورٹی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور مجسمے کی باقیات کو دوسری جگہ منتقل کر دیا۔

3
سینٹ پال میں مظاہرین نے مجسمے کو نقصان پہنچانے سے قبل احتجاج کے طور پر ڈرم بھی بجائے۔

4
مجسمے کی باقیات اٹھانے کے لیے کرین کی مدد لی گئی۔