کرونا وائرس نے گرجا گھروں میں عبادت کے روایتی طور طریقوں کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں نے گرجا گھروں کا رخ کرنا کم سے کم کر دیا ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ وائرس سے بچا جا سکے۔
کرونا وائرس کے باعث عبادت کے طریقے بھی تبدیل
9
انڈونیشیا کے جزیرے مشرقی جاوا کے ایک گرجا گھر میں پابندی کے سبب ایک بھی عبادت گزار نہیں پہنچ سکا۔ چرچ کی تمام نشستیں خالی رہیں۔
10
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ کی تمام نشستیں خالی نظر آ رہی ہیں جب کہ ایک ہی شخص گرجا گھر عبادت کے لیے آیا۔